• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: بغلان میں کار بم دھماکا، 6 اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبے بغلان میں کار بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بغلان کے شہر پل خمری میں رات گئے فوجی اڈے کے قریب کاربم دھماکا کیا گیا،جس میں فوجی اڈے کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فوجی اڈے پرحملے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگان ہائی وے پربارودی مواد لگادیا،جس کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

افغان فوج نے فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تازہ ترین