• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف کی آج کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

جاوید لطیف کی گزشتہ روز عدالت نے ضمانت پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

ن لیگی رہنما کے استقبال کے لیے ن لیگی کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے گذشتہ روز جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں رہائی کے لیے 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا کہا تھا۔

ن لیگی رہنما کے خلاف ریاست مخالف بیان دینے کا مقدمہ ہے، جاوید لطیف کو 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مقدمے کی سماعت کل ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمٰن نے کی۔

اس سے قبل ماڈل ٹاؤن کچہری میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھاکہ آئے روز ٹرین حادثات ہورہے ہیں اور حکومت کسی بھی چیز کی ذمے داری قبول کرنے کو تیار ہی نہیں۔

تازہ ترین