• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے اسکول میں لوڈشیڈنگ سے طالب علم بےہوش


سیالکوٹ میں گرمی کی شدت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے طالبعلم نڈھال ہوگئے، گورنمنٹ ہائی اسکول میں طالب علم کی حالت غیر ہوگئی، بے ہوش طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ گورنمنٹ ہائی اسکول میں گرمی کی شدت کے باعث ساتویں جماعت کے طالبعلم کی حالت غیر ہوگئی۔

طالب علم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بے ہوشی کے دوران ٹیچر طالب علم کے سر پر پانی ڈالتے رہے ہیڈ ماسٹر طارق ڈھلو کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پنکھے بند رہے جس کی وجہ سے طالب علم کی حالت غیر ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے طالب علم گرمی برداشت نہیں کر پارہے۔

قومی خبریں سے مزید