• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور میں آندھی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کروالیا گیا۔

ہواکچھ یوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے، صوبائی دارلحکومت پہنچتے ہی ان کے ہیلی کاپٹر کا سامنا آندھی سے ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق آندھی کے باعث عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

حکام کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ایوان وزیراعلیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اولڈ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھی تاہم خراب موسم کے باعث ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گی۔

تازہ ترین