• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی نے 22 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت پکڑلیں

ایف سی نے 22 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت پکڑلیں
فوٹو: فائل

فرنٹیر کور (ایف سی) نے چمن کے علاقے گلستان میں کارروائی کرکے 22 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑلی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق ایف سی نے کارروائی کے دوران گاڑیوں کے ساتھ 22 ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق کاریں اور ڈرائیور پکڑے جانے کے بعد ڈرائیورز اور مقامی تاجروں نے کوژک کے مقام پر کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔

لیویز حکام کے مطابق احتجاج سے شدید گرمی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پکڑا۔

لیولیز حکام کے مطابق شاہراہ کی بندش سے نیٹو سپلائی، ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

تازہ ترین