• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی فتح ٹیم کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے،راشد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے افغان اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ پچ دیکھ کر یہی پلان کیا تھا کہ یہاں مجھے اچھی بولنگ کرنا ہے ۔ ذہن میںیہ تھا کہ لائن لینتھ میں بولنگ کرنا ہے ۔ اسلام آباد کے خلاف جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ کامیابی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ کامیابی ایک کھلاڑی سے نہیں ملتی ۔ ٹھیک ہے آخر میں آیا اور مجھے مین آف دی میچ مل گیا ۔ فولکنر ، حارث رئوف اور دانیال نے اچھی بولنگ کی ۔ کپتان سہیل اختر نے زمہ داری دکھائی ۔ بین ڈنک مشکل حالات میں کھیلے ۔ ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے ۔ میں نے گیپ میں شاٹس مارنے کی کوشش کی ۔ قلندرز کو سپورٹ کرنے پر پرستاروں کا بہت شکریہ ۔آسٹریلوی جیمز فولکنر کا کہنا ہے کہ ٹیم نے اچھا آغاز کیا ہے، کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ لاہور قلندرز کا کامبی نیشن کافی اچھا ہے۔ کوشش کریں گے کہ کارکردگی کہ اس سلسلے کو جاری رکھیں۔

تازہ ترین