• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین طلعت کو آخری اوور دینے پر شاداب خان تنقید کی زد میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میںپاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کی کپتانی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے حسین طلعت سے آخری اوور کرایا جس کی پہلی تین گیندوں پر راشد خا ن نے تین چوکے مار کر بازی پلٹ دی۔ جبکہ شاداب خان کا اپنا اوور باقی تھالیکن ان کی ترکیب ناکام ہوگئی۔ شاداب خان کا کہنا ہے کہ حسین کو بولنگ دینا غلطی نہیں تھی آئندہ بھی موقع ملا تو انہی کو بولنگ دوں گا۔ کم اسکور کے باوجود بھی اچھا فائٹ کیا، مثبت رہیں گے۔ٹاس کا کردار کافی اہم ہوگا۔کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں آج کی ہیں، آئندہ میچز میں نہ ہوں۔

اسپورٹس سے مزید