• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں کئی خامیاں سامنے آ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی سندھ کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں کئی خامیاں سامنے آ گئیں،ایم کیو ایم لندن کے خلاف متعدد پریس کانفرنس کرنے والے افسران نے ریڈ بک میں ایم کیو ایم لندن کے کسی ملزم کا نام شامل نہیں کیا۔سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں شامل زیادہ تر دہشت گرد کئی سالوں سے گرفتاری میں نہیں آسکے نئے ایڈیشن میں مطلوب دہشت گردوں کے کوائف تاحال نامکمل ہیں،ریڈ بک میں شامل کئی دہشت گرد اب نئے نیٹ ورکس میں کام کررہے ہیں جن کا ریڈ بک کے تازہ ایڈیشن میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ۔ریڈ بک میں دو دہشت گردوں کی غلط تصاویر جاری کی گئی ہیں۔بی ایل اے کے سربراہ ہیر بیار مری کا شناختی کارڈ نمبر سی ٹی ڈی ریکارڈ میں نہیں جبکہ ہیر بیار مری پاکستانی دستاویزات پر ہی لندن روانہ ہوئے اور سیاسی پناہ لے چکے ہیں ۔ریڈ بک میں ایم کیو ایم لندن کا کوئی دہشت گرد شامل نہیں ہے۔

تازہ ترین