• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابو سرٹاپ پر سیاحوں کی 3 سالہ بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

بفہ(نمائندہ جنگ) ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے تین سال کی بچی جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب ہوگئی جس کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر 3 سال کی بچی انتقال کرگئی ریسکیو انچارج کے مطابق سیاحوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم مکینک کے ساتھ موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاندان کو مدد فراہم کی انچارج نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ناران سے ہے جبکہ یہ خاندان سیاحت کیلئے بابوسر گیا ہوا تھا۔

تازہ ترین