• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس، PP ،ANP سمیت اپوزیشن جماعتیں آج مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرینگی

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے لاتعلقی اختیار کرنیوالی دونوں جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی آج (جمعہ کو) حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں مکمل ہم آہنگی اور بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی اس مقصد کیلئے حکمت عملی وضع کرنے اور ایوان میں اپوزیشن کے یکجا ہونے کے حوالے سے اجلاس سے قبل تمام جماعتیں مشاورت کریں گی بعد میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا علیحدہ اجلاس بھی ہوگا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم سے لاتعلقی کے باوجود ہم حکومت کیخلاف بجٹ کے موقع پر یک نکاتی ایجنڈے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیساتھ ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کراچکے ہیں کہ اس بات سے قطع نظر کہ پی ڈی ایم میں کونسی جماعتیں موجود ہیں اور کون لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں، پارلیمانی امور میں اپوزیشن لیڈر کا مکمل ساتھ دیا جائیگا، حکومت کیخلاف میاں صاحب ایوان میں ہونگے۔

تازہ ترین