پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے پر گرفتار ہونے والے2افراد میں سے ایک کے گھر سے پولیس نے اسلحہ اور ہٹلر کی آپ بیتی ’’میری جدوجہد‘‘برآمد کی ہے۔میڈیا کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر2افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں ایک تھپڑ مارنے والا شخص تھا جبکہ دوسرا مشتبہ شخص واقعے کی ویڈیو بنارہا تھااور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والے شخص کا ساتھی ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد دونوں افراد کے گھروں کی تلاشی لی ۔جس میں سے ویڈیو بنانے والےشخص کے گھر سے اسلحہ اور جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی میری جدوجہدبرآمد ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں تلوار، خنجر اور ایک رائفل شامل ہے جس کا لائسنس بھی اس کے پاس تھا۔دوسری جانب تھپڑ مارنے والے شخص کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق مبینہ طور پر دائیں بازو کی قوم پر ست جماعت سے ہے۔