• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

POCدنیا بھر میں موجود اوور سیز کی غیر سیاسی جماعت، میاں طارق

لزبن (سرفراز فرانسس ) پی او سی دنیا بھر میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کی غیر سیاسی جماعت ہے اور 90 سے زائد ممالک میں تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ہم نے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے اور دنیا بھر سے تارکین وطن کی بڑی تعداد پی او سی کی ممبر شپ حاصل کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تارکینِ وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے اور ہم تارکینِ وطن کے مسائل وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سمیت مختلف حکومتی سطح پر پہنچا کر حل کروانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ تارکینِ وطن کو چاہیے کہ وہ وطن سے دور رہ کر وطن کی نیک نامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حکومت نے اوورسیز کے لیے جو سہولیات فراہم کی ہیں ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او سی پرتگال کے صدر غضنفر جاوید نے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں اور مسائل کی نشاندہی بھی کر رہے ہیں تا کہ حکومت پاکستان مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سمیت سفارتخانہ پاکستان کو بھی وقتاً فوقتاً مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے نائب صدر راجہ جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پرتگال میں موجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے لیکن ہمیں تنقید برائے اصلاح کے اصول پر عمل درآمد کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی سے مسائل حل کرنے ہیں۔ اس سے قبل پی او سی کے چیئرمین پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پہنچے تو سرفراز فرانسس، غضنفر جاوید اور دیگر نے استقبال کیا۔ چیئرمین پی او سی نے وفد کے ہمراہ سفارتخانہ پاکستان لزبن کا بھی دورہ کیا اور چانسری عمیر خان سے ملاقات کی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین