• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں چار پاکستانیوں کے قتل نے دنیا کو جھنجوڑ دیا، الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کینیڈا میں چارپاکستانیوں کے قتل نے دنیا کوجھنجوڑدیا۔ اوورسیز پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان حالت سوگ میں ہیں۔ان بیگناہ اورنہتے مسلمانوں نے درندہ نما قاتل کاکیا بگاڑا تھا ،واقعی نفرت اورمنافرت انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے۔ کینیڈا میں مقیم باعزت اورباوقار مسلمان خاندان کے چارافراد کاقتل ہونے سے دنیا بھرمیں صف ماتم بچھ گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ ادیان کیخلاف نفرت اورتعصب کی آگ بھڑکانے جبکہ ناحق دوسروںکوموت کے گھاٹ اتارنے والے انسانیت کے مجرم ہیں ،ان کاہرسطح پرمحاسبہ ناگزیر ہے۔امریکا ،کینیڈا ،برطانیہ اوربھارت سمیت یورپی ملک اسلامو فوبیا سے نجات کیلئے اپنے اپنے تعلیمی نصاب میں سیرحاصل مواد شامل کریں۔نہوں نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کادنیا سے اسلاموفوبیا ختم کرنے کیلئے کاوشوں پرمتفق ہونا مستحسن ہے ۔برطانیہ کے وزیراعظم سمیت یورپی حکمران بھی اپنے اپنے معاشروں سے اسلاموفوبیا کاصفایاکرنے کیلئے اپناکلیدی کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت مذاہب کے درمیان تلخیوں کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔
تازہ ترین