• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار: فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 12 افراد جاں بحق

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد جا ں بحق ہوگئے ۔

طیارہ دارلحکومت نیپی دیا سے پین او ایلون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ منزل سے 300 میٹر کے فاصلےپر گرکر تباہ ہوگیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ طیارے کے گرنے سے زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین