سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا بل منظور ہوناخوش آئند ہے، یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائےگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ووٹ دینا ہمارے اوور سیز پاکستانیوں کا حق ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفاد کی قانون سازی چاہتی ہے اور عوامی قانون سازی پر بارگین چاہتی ہے، اپوزیشن نےاوورسیزمیں اپنی جائیدادیں اور سرمایہ بنایا لیکن اپنے ادوار میں صرف اپنا ہی سوچا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انشاء اللہ اوور سیز ووٹنگ کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کو اپنا سرمایہ نہیں سمجھا گیا، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔