• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا


کراچی میں بلاول ہاؤس میں واقع میڈیا سیل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں کولنگ کا عمل جاری ہے،  کانفرنس ہال، آرکائیو ہاؤس، میٹنگ روم اور اسٹور روم کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لیے روانہ کی گئیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

تازہ ترین