متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے زائد المیعاد ویزے اور اقاموں کے حامل غیر ملکیوں کیلئےخصوصی رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق زائدالمیعاد ویزے اور اقاموں کے حامل غیر ملکی مفت کورونا وائرس ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
امارتی محکمہ صحت کے مطابق ویکسین لگانے کا مقصد غیرملکیوں کی مشکلات میں کمی اور صحت کا تحفظ ہے۔