• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی نے اخبار سے قارئین کا ڈیٹا مانگ لیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ خیال رہے کہ یہ خبر 2 ایف بی آئی ایجنٹوں کے قتل سے متعلق ہے۔ اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی انتظامیہ نے مطالبے پر مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبر اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مطالبہ آزادی صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اخبار نے کہا کہ ان کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے، یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عدالت عظمیٰ اپنے ایک سابق فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا درحقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔ خیال رہے کہ امریکی خفیہ ادارے ماضی میں بھی اندرون اور بیرونِ ملک انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی میں ملوث پائے جاچکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید