• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ یارکشائر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

ہیلی فیکس (زاھدانور مرزا )ویسٹ یارکشائر پولیس نےمنشیات کے خلاف بڑا آیریشن کیا ہے ۔آپریشن کے دوران لیڈز کے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوکین کی بڑی مقدار برآمد کی جس کی مالیت2.4 ملین پونڈ بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ یارکشائر پولیس نے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام کوکین جس کی قیمت 2 ملین پونڈ سے زیادہ ہے قبضے میں لے لی ہے۔یارکشائر اینڈ ہمبر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی پولیس ٹنگلے اور روڈے میں بھاری مقدار میں کنٹرول شدہ منشیات ضبط کرنے میں کامیاب رہی کلاس اے منشیات رکھنے پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان افراد میں سے ایک کو ریمانڈ پر جیل ب بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ۔یارکشائر اور ہمبر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے چیف انسپکٹر اینڈریو ہاورڈ نے کہا ہے کہ یہ بڑی کامیابی ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین