• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہ قلفی والے بھائی، کیا بات ہے،کھائے بغیر مزہ آگیا، شہزاد رائے

کراچی (آئی این پی) گلوکارو سوشل ورکر شہزاد رائے کو سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک قلفی فروش کے ٹیلنٹ نے بیحد متاثرکیا ہے۔ شہزاد رائے نے بھی اس خداداد صلاحیت کو پہچانتے ہوئے ٹوئٹرپرقلفی فروش کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ۔ویڈیو میں قلفی فروش اپنی پراڈکٹ کی تشہیرانتہائی سریلے اندازمیں گاتے ہوئے کررہا ہے ، قلفی کی اہم خصوصیات اس کا کھوئے اور مکھن سے تیارہونا ہے۔شہزاد رائے نے اپنی ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا کہ واہ قلفی والے بھائی، کیا بات ہے۔ کھائے بغیرمزہ آگیا ۔یہی نہیں، شہزاد نے ٹوئٹر فالوورز سے یہ بھی پوچھاکہ اگر کوئی جانتا ہے تو بتائے قلفی فروش کا تعلق کہاں سے ہے جس پر ایک صارف نے کو بتایا کہ چاچا کا تعلق ساہیوال سے ہے۔شہزاد رائے کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

دل لگی سے مزید