• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نفیس نے فردوس عاشق اعوان کی مذمت کردی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر سے لے کر انسٹاگرام تک ہر جگہ لائیو شو میں تلخ کلامی کی ویڈیو زیرگردش ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ کوئی احتساب وغیرہ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ہیش ٹگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بن گئے ہیں ہم؟واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

تازہ ترین