• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کی دریافت حارث رؤف کی ٹی20 میں وکٹوں کی سنچری

قلندرز کی دریافت حارث رؤف کی ٹی20 میں وکٹوں کی سنچری 


ابوظبی (جنگ نیوز) لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر حارث رئوف نے کیریئر کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ یہ اعزاز انہوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے پشاور زلمی کیخلاف سپر لیگ میچ میں اپنےنام کیا۔ وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ اس فارمیٹ میں سعید اجمل نے 68 ، عمر گل نے بھی 68 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں حارث رؤف نے 71 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے،کافی محنت کی تھی اس کا صلہ ملا، اس میدان پر ہی کیریئر شروع کیا، یہیں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔ عاقب جاوید اور لاہور قلندرز نے بہت سپورٹ کیا۔ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کےلیےآیا تھا تونہیں سوچا تھا کہ منتخب ہوجاؤں گا، لاہور قلندرز میرے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

تازہ ترین