• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

43 ن لیگیوں سے 24 ارب کی سرکاری زمین واگزار، فردوس عاشق

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور قیادت کی بدولت مالی سال 2021-22ء کے لئے عوامی امنگوں کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی ترجیحات اپنی عملی شکل میں سامنے آ گئی ہیں ۔ ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے مندوخیل پر الزامات پر الزامات لگا ے اور کہا اگست 2018 سے لے کر مئی 2021 تک اینٹی کرپشن پنجاب نے مجموعی طور پر 222.85 ارب روپے کی ریکوریاں کی ہیں جس میں 193.8 ارب روپے کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ اس میں 24 ارب روپے کی وہ قیمتی سرکاری زمین بھی ہے جو 43 ن لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بڑے اور چھوٹے میاں صاحبان کے وُزرا اور مشیروں کے پاس تھی، 26.7 ملین روپے بالواسطہ اور 2.35 بلین روپے بلاواسطہ یا براہ راست اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری محصولات، ڈویلپمنٹ چارجز نقشہ جات کی فیس اور دیگر کرپشن کی نذرہونے والی سرکاری دولت واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائی۔

تازہ ترین