• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں بھی مالیاتی بل بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ کی نقل پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں بھی مالیاتی بل 2021ء بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ کی نقل پیش کر دی گئی، اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا، سنیٹرکہدہ بابر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں گوادر یونیورسٹی شامل نہیں کی گئی‘اس دوران وہ ہائوس سے واک آئوٹ کر گئے ، سنیٹر ثناء جمالی سمیت بعض دیگر ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا‘ سینٹ میں براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔ جمعہ کوسینیٹ اجلاس شروع ہواتو وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی بل 2021 بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ کی نقل پیش کی ۔ اس دوران سنیٹر کہدہ بابر نے احتجاج شروع کر دیا اور کہا کہ بجٹ میں گوادر یونیورسٹی شامل نہیں کی گئی۔

تازہ ترین