• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کیلئے 9 ارب 32 کروڑ 86 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بجٹ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کیلئے 9ارب 32کروڑ 86لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔قومی اسمبلی کیلئے نئے مالی سال میں 5ارب 58کروڑ10ہزار روپے اور سینیٹ کیلئے 3ارب 74کروڑ 47 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی کے بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں32کروڑ اور سینیٹ کے بجٹ میں72کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلئے 2کروڑروپےجبکہ سپیکر و ڈپٹی اسپیکر 8کروڑ 46لاکھ روپے رکھے گئے جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کیلئے8کروڑ 83لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ۔

تازہ ترین