• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی غریب زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا، عبدالستار خلیل

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ضلع پشاور کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر زکواۃ کمیٹی کے صوبائی سربراہ انجینئر عمر فاروق خان کی نگرانی میں ضلع پشاور کی 92زکواۃ کمیٹیوں کی طرف سے زکواۃ فنڈز کی رقم نہایت ہی صاف شفاف طریقہ سے غریب مستحقین میں تقسیم کی جا رہی ہے اور غریب مستحقین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر زکواۃ دی جا رہی ہے عبدالستار خان خلیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکواۃ فنڈز سے ضلع پشاور کی بڑی ہسپتالوں میں غریبوں کا مفت علاج کروایا جا رہا ہے غریب مریضوں کو زکواۃ فنڈز سے جہیز کے لئے رقم دی جارہی ہے۔ زکواۃ فنڈز میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔
پشاور سے مزید