• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر واسا کے عملے کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ لاہور میں 26 مقامات پر ایمرجنسی کیمپ لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس کو متعلقہ مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔

سید زاہد عزیز نے مزید کہا کہ تمام نالوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

تازہ ترین