• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کو کتا کہنے پر مالک نے پڑوسی کی درگت بنا دی

پڑوسی ملک بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب کتے کو کتا کہنے پر مالک نے مار مار کر پڑوسی کی درگت بنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر  گورو گرام کے علاقے جیوتی پارک میں پیش آیا جہاں اہلِ علاقہ نے کُتے کے مالک سے کئی بار کہا کہ آپ کا جانور بہت شور مچاتا ہے لہٰذا اسے باندھ کر رکھیں لیکن کُتے کے مالک نے ایک نہ سُںنی۔

بار بار کی جانے والی درخواست تلخ کلامی تک آپہنچی اور اسی دوران ایک علاقہ مکین نے کُتے کے مالک سے کہہ دیا کہ آپ اپنے کُتے کو سنبھال کر رکھو۔

بس اس بات پر مالک اور اُس کے اہلخانہ نے مار کُٹائی شروع کردی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مالک کا کہنا تھا کہ اُس کے پالتو جانور کا ٹومی ہے لہٰذا اسے کُتا کیوں بولا اور اسی وجہ سے وہ غصے سے آگ بگولا ہوگیا۔