• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی، ترجمان طالبان

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان انخلا کرنے والے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔

افغان طالبان کے ترجمان نے قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان کا تحفظ اور سلامتی صرف افغان عوام کی ذمہ داری ہے، افغان عوام ہوائی اڈوں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

 ترجمان طالبان نے کہا کہ  کسی بھی ملک سے امداد کے حصول پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید