• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا کا سابقہ اہلیہ کے الزامات کا جواب، شلپا شیٹی پریشان

راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹی پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دے دیا، جس پر اب شلپا شیٹی پریشان ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی سابقہ اہلیہ کویتا کی ایک ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔ 

اس ویڈیو میں کویتا الزام عائد کر رہی ہیں کہ ان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ شلپا شیٹی ہیں۔ 

خیال رہے کہ راج کندرا کی پہلی شادی سال 2006 میں اختتام پذیر ہوئی تھی، جبکہ انھوں نے اس کے تین سال بعد 2009 میں شلپا شیٹی سے شادی کی تھی۔ 

تاہم راج کندا نے سابقہ اہلیہ کی جانب سے شلپا شیٹی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ 

دوسری جانب راج کندرا کا کہنا تھا کہ کویتا کے خود ان کے بہنوئی کے ساتھ تعلقات تھے۔ 

اس کے بعد خود شلپا شیٹی اپنے شوہر کی جانب سے عوامی سطح پر اس حوالے سے بات کرنے پر پریشان ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نہیں چاہتی تھیں کہ راج کندرا عوامی سطح پر اس پر کوئی بات کریں۔

تازہ ترین