• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کے باوجود عذاب مسلط ہے، حافظ نعیم


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بار بار اعلان کیا جاتا ہے کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی لیکن ایسا نہیں ہو تااور عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلسل مسلط ہے ،آج پرامن طور پر احتجاج کر رہے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں،لیکن ہم انتظامیہ اور حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ احتجاج کے لیے سڑکوں کا رخ کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ترین لوڈشیڈنگ اور دیگرمسائل کیخلاف جماعت اسلامی کےتحت احتجاجی مہم اور حق دو کراچی کو تحریک کے سلسلے میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس گزری کے سامنے احتجاجی دھرنے سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے کیا۔دھرنے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے انچارج عمران شاہد نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے اس کی اجارہ داری ختم کر کے 15سال کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، شہر کے اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائی جائے، قومی اداروں سمیت عوام کی واجب الادا رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے،وفاقی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی بند کرے،دھرنے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نوجوان، بچے، بزرگ، مختلف طبقات اور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سمیت اقلیتی برادری کے لوگ شامل تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید