• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر عثمان انسٹیٹیوٹ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایسٹ پولیس گذشتہ روز قتل ہونے والے عثمان انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان سمت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں رستم خان،ابراہیم اور ذاکر شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ذاکر کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا تھا اور ہر واردات کا پچاس فیصد حصہ لیتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے عثمان انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ظاہر علی سید کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کے بعد بھی سفاک قاتلوں نے تین وارداتیں کیں، ان وارداتوں کی بھی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔ایس پی گلشن نے بتایا کہ گرفتار ملزم رستم نے مقتول ڈائریکٹر ظاہر علی سید پر فائر کیا جبکہ اسکے ساتھ اسکا ساتھی ابراہیم بھی موجود تھا،انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے نشے میں دھت ہوکر واردات کی،ملزمان مقتول سے موبائل فون اور نقدی چھیننا چاہتے تھے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین