اسلام آباد (محمد صالح ظافر) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا ہےکہ بجٹ پر نو کمنٹس اور یہ کہ وہ سیاست میں حصہ لیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ’’مستقبل کے لئے میں کئی پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کررہا ہوں‘‘ کراچی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں موجودہ بجٹ کے اور نئے اعداد و شمار کے بارے میں انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں مشاورت میں مصروف ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم اب وہ ٹھیک ہیں اور اس وقت ان کو کمزوری ہے۔