ملتان (سٹاف رپورٹر) 22 لاکھ سے زائد کی کرپشن کے ملزم محکمہ پوسٹ آفس کے ملازم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد حسین نے بجلی بلنگ کی مد میں غبن کیا ہے جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔