• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ہر جگہ ن لیگ کا مقابلہ کرے گی،اسلم گل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے قائمقام صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ آئندہ پنجاب کے ہر حلقہ میں ضمنی الیکشن کیلئےپیپلزپارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، ووٹ کم ہو یا زیادہ،ہر جگہ ن لیگ کا مقابلہ کریں گے، پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں چودھری اظہر حسن، چودھری وارث باگڑی نے کاغذات جمع کرائے ہیں آزاد امیدواروں سعید بھلی، طاہر ہندلی بھی ٹکٹ کیلئےرابطہ کر رہے ہیں، امیدوار کا چنائو کرنے کیلئے ڈویژنل صدر اظہر حسن ڈار کی قیادت میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں ملک طاہر، خواجہ اویس مشتاق، چودھری اظہر حسن، اظہر ڈیال، علی نصیر شامل ہیں۔دوسری جانب سابق ا یم پی اے طاہر ہندلی نے کہا ہے کہ انھوں نے پی پی پی سے ٹکٹ کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ ان کا کزن نعیم ہندلی آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے گا۔
تازہ ترین