صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اویس نامی شخص رات ڈیڑھ بجے بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا، مستی گیٹ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور تین سالہ خضر کے گلے پر پھر گئی۔
پولیس نے بتایا کہ تین سالہ زخمی خضر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ بچے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔
دوسری جانب نامعلوم پتنگ باز کے خلاف فلائنگ کائٹ ایکٹ کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔