صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کٹی پتنگ نے 3 سالہ ننھے بچے کی جان لے لی۔
یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا 3 سالہ خضر حیات موٹر سائیکل پر اپنے والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ جارہا تھا۔
خضرحیات موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا تھا اور پتنگ کی ڈور سے بچے کی شہ رگ کٹ گئی۔
واقعے کے فوراََ بعد بچے کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔