• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: فائر فائٹر بن کر لوگوں کے گھر لوٹنے والا شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی کے دوران فائر فائٹر بن کر لوگوں کے گھر لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے دوران علاقے مالیبو میں فائر فائٹر کا لباس پہنے اور گھروں میں چوری کرنے والے ایک شخص کو حکام نے گرفتار کیا ہے۔

کاؤنٹی آف لاس اینجلس شیرف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر رابرٹ لونا نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ میں نے مالیبو میں ایک آدمی کو دیکھا جو بظاہر بالکل فائر فائٹر جیسا نظر آ رہا تھا، میں نے اسے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا تو اس سے پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہے، میں نے دھیان نہیں دیا کہ اسے ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔

رابرٹ لونا نے بتایا کہ دراصل اسے ہمارے ہی آفیسرز نے میرے وہاں پہنچنے سے کچھ دیر قبل گھر میں چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اس شخص کو پکڑنے کے بعد لاس اینجلس کی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

رابرٹ لونا نے مزید بتایا کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے دوران شہر میں لوٹ مار کرنے کے واقعات میں ملوث لگ بھگ 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک شخص کو ہفتے کی رات شہر میں کرفیو کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جمعے کو 3 افراد کو چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید