• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے قیدیوں کے بدلے شمالی کوریائی فوجیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی—فائل فوٹو
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی—فائل فوٹو

 جنگ میں گرفتار کیے گئے شمالی کوریائی فوجیوں کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس میں قید یوکرینی فوجیوں کے بدلے گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تقریباً 11 ہزار فوجی روسی افواج کی مدد کے لیے کرسک میں تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ایک جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے  یوکرین کے خلاف جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریائی فوجیوں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

روس کی جانب سے شمالی کوریائی فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید