• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا۔

زلمی کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی شرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 40 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

کامران اکمل اور حیدر علی نے بھی اچھا کھیل پیش کیا، جنہوں نے بالترتیب 35 اور 28 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شاہنواز ڈاھانی رہے، فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض زلمی کے 4 شکار کئے۔ جبکہ بلیسنگ مزارابانی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین