• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں ویکسین لگوانے کے بعد صرف 0.32 فیصد افراد کورونا کا شکار

برسلز( حافظ انیب راشد ) بلجیم میں ویکسین کورس مکمل کرنے کے بعد صرف 0.32 فیصد افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بات بیلجئین ہیلتھ منسٹری کے ذمہ دار ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کردہ تازہ تحقیق میں بتا ئی گئی ہے ۔ سائنسانو کے مطابق جب سے بلجیممیں ویکسین لگنے کا عمل شروع ہوا ہے ، سائنسانو نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اس کے بعد ڈیٹا بیس کی بنیاد پر سامنے آنے والےʼ بریک تھرو انفیکشنʼ یعنی پی سی آر ٹیسٹ والے مثبت کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور بات بھی اہم تھی کہ اس بریک تھرو انفیکشن کے دوران دو تہائی افراد میں کوئی کورونا کی علامات نظرنہیں آئیںجس سے ویکسین لگوانے کے عمل کے مثبت اثرات کا مزید اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 31 مئی تک بلجیم میں 2 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی لگ چکی تھی جبکہ 14 لاکھ افراد کو دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔ سائنسانو کے وائرالوجسٹ اور کوویڈ-19 پر معلومات فراہم کرنے پر مامور وفاقی ترجمان سٹیون فانگخت کے مطابق ان 14 لاکھ مکمل ویکسی نیشن والے افراد میں سے صرف 4526 افراد میں بریک تھرو انفیکشن پیدا ہوا جو کہ انتہائی معمولی تعداد 0.32 % بنتی ہے۔ دوسری جانب وائرالوجسٹ کے مطابق گو کہ یہ بہت کم تعداد ہے لیکن یہ اس بات کی واضح شہادت بھی ہے کہ مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کو دوبارہ بھی کورونا ہو سکتا ہے۔ لیکن ان کے ساتھ اہم بات یہ رہی کہ ان میں کورونا سے پیدا ہونے والے علامات نہیں پائے گئے۔ وائرالوجسٹ کا کہنا ہے کہ سائنسانو اس حوالے سے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین