• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست کی بیوی کیساتھ ملکر اسے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جائیداد کی لالچ میں اپنے شوہر کو دوست ساتھ ملکر قتل کرنے کا واقعہ،پولیس نے ملزم ریحان عرف سونی کو گرفتار کرلیا۔گذشتہ روز زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں مقتول شاہد کو اسکی بیوی نے ملزم کیساتھ ملکر قتل کیا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ میری بینا کے شوہر شاہد سے لڑائی ہوئی تھی ،میں نے شاہد کو پیسے دیے تھے،میں پیسے واپس مانگ رہا تھا اس نے انکار کردیا تھا ،جھگڑے کے بعد میں شاہد کے گردن پر چھری مار دی تھی ، بینا نے اپنے شوہر کے پاوں پکڑے تھے، پھر سب کچھ دھو کر شاہد کو کمبل میں لپیٹ دیا تھا ،ملزم کے مطابق چار سال سے میرا شاہد کے گھر آنا جانا تھا اور میری بینا سے دوستی تھی ،گزشتہ روز پولیس نے ملزمہ بینا کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین