• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائیگا

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ جمعہ 18جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، اس سلسلے میں تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اعلان کے مطابق 25 فیصد اضافہ کے علاؤہ سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائیگا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 18 جون سہ پہر تین بجے طلب کیا جائیگا۔
تازہ ترین