• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 156 کی حد عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،156کی حد عبور کر گیا ، یورو اور پاونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے سے بڑھ کر 156.20 روپے اور قیمت فروخت 155.80 روپے سے بڑھ کر 156.30 روپے ہو گئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 155.60 روپے سے بڑھ کر 156.10 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کے اضافے سے 155.90 روپے سے بڑھ کر 156.50 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 187.50 روپے سے بڑھ کر 188.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 189.00 روپے سے بڑھ کر 190.00 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین