• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بلڈر مافیا کی حکومتی سرپرستی کی جارہی ہے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ متعلقہ بلڈر متاثرہ الاٹیز کا مسئلہ فور طور پر حل کرے،شہر میں بلڈر مافیا کی حکومتی سرپرستی کی جارہی ہے، عوام اپنی جمع پونجی لگادیتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں سوائے دھوکے کے کچھ نہیں ملتا،ہم حکومت میں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کے حق اور انصاف کے حصول کے لیے ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں متاثرہ الاٹیز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ادارہ نورحق کراچی کے شہریوں کا دفتر ہے، شہری جب چاہیں ادارہ نورحق آسکتے ہیں،ہم نے پہلے بھی کراچی کے عوام کے مسائل حل کروائے ہیں۔

تازہ ترین