• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی کارروائی، نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق سی ای او گرفتار

FIA کی کارروائی، نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق سی ای او گرفتار 


کراچی (طلحہ ہاشمی) ایف آئی اے نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں ایک اور بڑے اسکینڈل پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سابق سی ای او کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو گرفتار کرلیا، ان پر 9؍ افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کا الزام ہے ، ان کی نشاندہی پر مزید تین افراد گرفتار کیے گئے جن کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا، مزید 6غیر قانونی بھرتی افرادکی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ کارپوریٹ کرائم سرکل میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام کےمطابق ایف آئی اے نے کارروائی کر کے نیشنل انشورنس کمپنی کے سابقہ سی ای او کو گرفتارکرلیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےگرفتارکیا،حکام کےمطابق سابقہ سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کرلیےگئے ہیں۔

تازہ ترین