• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیا گیا، صدر علوی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتماد میں لیا گیا،مشین میں بیلٹ پیپر بھی موجود ہے تو گھبراہٹ کس بات کی ہے،احتساب کا عمل اچھا ہے، ایک کہتا ہے 100 فیصد جھوٹ اور دوسرا کہتا ہے سب سچ اپوزیشن اور حکومت میں بڑی گہری تلخی آگئی ہے۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا معاملہ ٹی وی پر رد بھی اور منظور بھی کیا جارہا ہے۔اپوزیشن صرف اپوزیشن برائے اپوزیشن کررہی ہے۔پوری دنیا میں فیک نیوز چل رہی ہے۔پارلیمان میں کوئی بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔ ملک بدل رہا ہے اگر اس نظام کو روکا جائے گا تو ملک نہیں رکے گا۔جس انداز سے پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے وہ نہیں ہورہی ہے۔اپوزیشن آئے اور دیکھے تو کہ ای وی ایم مشین ہے کیا۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ای سی پی کا نمائندہ بھی میٹنگ میں تھا اگر وہ اعتماد میں نہ لینے کی بات کررہے ہیں تو غلط کہہ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹورل ریفارمز سے متعلق ذمہ داری الیکشن کمیشن کی بھی ہے ان کی مدد کررہے ہیں۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق اسمبلی میں ڈیمو بھی رکھا جائے گا۔

تازہ ترین