• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو بلاک کرنے اور پھیپڑوں کو محفوظ رکھنے والا مرکب کی دریافت، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس کمپاؤنڈ (مرکب) کا پتہ چلایا جو کہ کورونا وائرس کو بلاک کرتا ہے اور پھیپڑوں کے سیل کو محفوظ رکھتا ہے۔ 

اس تحقیقی ٹیم نے ایلو وانیڈز (EVLs) کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک 78 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کے سیل کو ایک پیٹری ڈش کلچر میں ٹیسٹ کیا، جسکے نتیجے میں انھیں پتہ چلا کہ ای ایل وی کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کی صلاحیتوں کو کم کردیتا ہے، یعنی وہ اتنے مہلک نہیں رہتے۔

 امریکا کے لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہیلتھ نیو اوریلینز نیورو سائنس سینٹر آف ایکسی لینس میں کی گئی یہ تحقیقی رپورٹ جرنل آف سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔

تازہ ترین