• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر کی سلیکشن کارکردگی سے مشروط، واپسی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سی ای او وسیم خان کی محمد عامر سے ملاقات ساڑھے چار ماہ قبل روٹین کے تحت ہوئی تھی لیکن مصباح الحق اور وقار یونس کو بائی پاس کرکے محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں واپسی کی کوئی یقین دہا نی نہیں کرائی گئی تھی۔ انہیںپاکستان ٹیم میں آنے کے لئے طریقہ کار کو فالو کرنا ہوگا اس وقت محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہیں۔ٹیم میں واپسی کارکردگی سے مشروط ہے ،عامر سےکوئی کمٹمنٹ کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او وسیم خان تمام کھلاڑیوں سے ملتے رہتے ہیں۔ سرفراز احمد کو جب کپتانی سے ہٹا یا گیا تھا وسیم خان لاہور سے گاڑی ڈرائیو کرکے فیصل آباد گئے تھے۔ وسیم خان نے ملاقات میں محمد عامر کو کسی مرحلے پر یہ نہیں کہا تھا کہ تم واپس آکر ٹیم میں کھیلو گے۔

اسپورٹس سے مزید