• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ صحت کے بجٹ میں 29 فیصد اضافہ خوش آئند قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے 29 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے، بجٹ کا بڑاحصہ ہمیشہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے لیپس ہوجاتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ بجٹ کے ساتھ گورننس بہتر کی جائے اور ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ یہ بجٹ عوام کے لئے کارآمد رہے۔ ان خیالا ت کا اظہار شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نےرواں مالی سال کے لئے سندھ کے بجٹ کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدرڈاکٹر مرزا علی اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے نہ وفاقی اورنہ صوبائی سطح پر صحت کی کوئی جامع پالیسی بنائی گئی ۔ وفاقی حکومت آٹھارویں ترمیم کا سہارا لے کر جان چھڑا لیتی ہے جبکہ صوبے وفاق کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کا عذر پیش کرتے ہیں ۔ پاکستا ن میں آج بھی فوڈسیکوریٹی،مہنگی ادویات ، پینے کا صاف پانی، پولیو کے کیسزسمیت دیگر تمام مسائل موجود ہیں جن کے حل کے لئے ایک جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین